گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافہ ناقابلِ برداشت! پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہونے دیں گے، بڑی طاقت کا حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان
سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معاہدے نہ ہوتے تو آج پاکستان اندھیرے میں ہوتا، وزرا بتائیں بھارت، بنگلہ دیش میں بجلی، گیس کتنے کی ہے . مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 165 ارب کاگردشی قرضہ چھوڑ کر گئے تھے، اب 2500 ارب کا ہوگیا ہے، ہم سڑکوں پر آرہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کرنے دیں گے . سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں اس وقت سب سے بڑامسئلہ مہنگائی ہے، یکم مئی سے ابتک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہی . .