پاکستان

وی پی این پر پابندی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس

وزارت داخلہ کا 15نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، شہری کی درخواست میں استدعا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وی پی این پر پابندی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری مبشر قیوم کی وی پی این کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
درخواست میں استدعا کی کہ وزارت داخلہ کا 15نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
عدالت نے پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *