پنجاب

ناخنوں پر نشانات کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اشارہ ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ) ناخن ناصرف ہاتھوں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں بلکہ یہ آپ کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ بھی کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق ناخن کا رنگ ہو یا ان پر پڑھنے والے سفید نشانات یا پھر ناخن کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا یہ کوئی عام سی بات نہیں ہے بلکہ یہ ناخن آپ کو بہت سی بیماریوں کے حوالے سے خبردار کر رہے ہوتے ہیں۔

زرد رنگ کے ناخن

اکثر لوگوں کے ناخن زرد رنگ کے ہوتے ہیں جو ناصرف بدنما لگ رہے ہوتے ہیں بلکہ یہ آپ کے جسم میں خون کی کمی کی کا اشارہ بھی دے رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
ناخنوں پر موجود سفید نشان

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ناخنوں پر بھی سفید رنگ کے نشانات کی شکایت دیکھی گئی ہیں جس کی وجہ جسم میں زنک اور کیلشیم کی مقدار کا کم ہونا ہے۔

گول سوجے ہوئے ناخن

بہت سے لوگوں کے ناخنوں کی شکل آگے سے گول ہوتی ہے اور ناخنوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے یہ سوج گئے ہوں، اس قسم کے ناخن پھیپھڑوں اور دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا پتا دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان کے بعد ایسا کام کر دیا کہ بشریٰ بی بی سوچ بھی نہ سکتی تھیں
نیلی رنگت کے ناخن

اکثر لوگوں کے ناخن نیلی رنگت کے ہوتے ہیں جس کی وجہ خون میں آکسیجن کی کمی ہے، اس قسم کے ناخن سانس کی بیماری کی جانب بھی اشارہ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *