فن و ثقافت شوبز
مناہل ملک نے شہریارخان سے معافی کیوں مانگی ،ٹک ٹاکر نے کن شرائط پرصلح کی ؟حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شہریارخان (ایس کے777) سے معافی مانگ لی ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر مناہل ملک نے ایس کے ٹرپل سیون کو بلیک میل کر کے شادی کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل کی تھیں ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اس کے ٹرپل سیون نے مناہل ملک کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تو ٹک ٹاکر معافی مانگنے پر مجبور ہو گئی ،مناہل ملک نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب یہ آخری بارتھا آئندہ ایسی غلطی ہرگز نہیں کروں گی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناہل ملک کانوں کو ہاتھ لگا کر معافی مانگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ لیک نازیبا ویڈیوز میں نظر آنے والے ٹک ٹاکر رانا شہریار نے انہیں 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یہ معاملہ حل کرلو ورنہ میں تمام ثبوت سامنے لے آؤں گا۔