قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونگے : آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ انہیں کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 کے تحت احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
راستے بند ، تحریک انصاف نے حکمت عملی بدل لی ، لاہور اوور دیگر شہروں میں احتجاج کہاں ریکارڈ کروایا جائے گا ؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
آئی جی علی ناصر رضوی نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی انتظامات عوام کی جان اور مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔