اسلام آباد

یہ نہ ہو پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں، مصدق ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختوا سے ایک یلغار آرہی ہے، مگر یہ نہ ہو کہ پی ٹی آئی لیڈران ایک بار پھر پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لیڈران جو کہہ رہے تھے کہ لاکھوں لوگ احتجاج میں آئیں گے کہاں ہیں، چلو مان لیتے ہیں کہ پنجاب میں سخت حکومت ہے وہاں لوگوں کو نکلنے نہیں دیا گیا، میں کراچی میں ہوں، سندھ کے لوگ کہاں ہیں۔ لاکھوں قافلے جو چلنے تھے، کون سی جی ٹی روڑ آج بند ہوگئی ہے اور قافلے جوک درجوک چلتے آرہے ہیں وہ کہاں ہیں، حیدر آباد میں ہیں، کراچی میں ہیں، لاڑکانہ میں ہیں کہاں ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، پی ٹی آئی نے شرپسند عناصر کے خلاف کوئی دھاوا نہیں بولا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو صوبے کے مسائل کی پرواہ نہیں، وہ احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما خود آوازیں لگا کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گرفتار کریں، خیبرپختونخوا سے ایک یلغار ضرور آرہی ہے دیکھتے ہیں کہ کہاں جاتی ہے، پی ٹی آئی کے جتنے 4، 7 ہزار لوگ ہیں وہ آرہے ہوتے ہیں، مگر یہ نہ ہو کہ پی ٹی آئی لیڈران پھر کسی پتلی گلی سے کے پی ہاؤس پہنچ جائیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، شرپسند عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *