پاکستان

مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں پاکستان کوایک ارب 72 کروڑ ڈالرموصول: دستاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کو ایک ارب بہتر کروڑ ڈالر بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر آٹھ اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد فنڈز ہی حاصل ہوسکے۔

اقتصادی امورڈویژن نے بیرونی مالی معاونت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرون ملک سے مجموعی طور پر انیس ارب انتالیس کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔ پہلے چار ماہ میں پاکستان کوایک ارب بہتر کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔ پہلے چار مہینوں میں آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔ جولائی تا اکتوبرمجموعی طور پر دو ارب بہتر کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی۔

پاکستان کو اس دوران مختلف ممالک سے پچیس کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔ دیگرعالمی مالیاتی اداروں نے بہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم دی۔ پاکستان نے جولائی تا اکتوبر بیس کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران چون کروڑ اکیس لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی ۔ رواں مالی سال نو ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *