علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی اچانک غائب ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک کی طرف بڑھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس سے انکار کیا۔
کوئی کہیں بھی نہیں جا رہا، کھانا کھاؤ اور واپس آجاؤ، علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر کارکنوں نے گھیر لیا
علی امین گنڈاپور کے اس رویے سے کارکنان مایوس ہوگئے، دوسری جانب پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے کارکنوں کو ڈی چوک کے بعد بلیو ایریا سے بھی پیچھے دھکیلنا شروع کردیا ہے۔
کچھ کارکنان اب بلیو ایریا سے بھی پیچھے ہٹ کر زیروپوائنٹ کی طرف آگئے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔