پاکستان
انقلاب گزر گیا؟ پنجاب میں معمولات زندگی بحال، تمام موٹرویز اور شاہراہیں کھول دی گئیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چار روز کی بندش کے بعد بدھ کے روز پنجاب بھر میں اہم موٹرویز اور شاہراہیں دوبارہ کھول دی گئیں، جس سے ان مسافروں کو ریلیف ملا جو جاری سیکورٹی اقدامات کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک موٹروے ایم فور، ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ایم فورٹین اور ایم تھری اب مکمل طور پر فعال اور ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
موٹرویز کھلنے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی اور کئی مال بردار ٹرک جو بندش کی وجہ سے رکے ہوئے تھے، اب اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔