پاکستان
نوازشریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مسلم لیگ ( ن ) نوازشریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو نے ملاقات کی ہے۔
3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو بدھ کو مری پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے بیلاروس کے صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا جبکہ مہمان صدر نوازشریف سے پرتپاک انداز سے گلے ملے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الیگزینڈر لوکا شنکو کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد اپنے بھائی ( نواز شریف ) سے ملاقات پر خوش ہوں۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔