کھیل

ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ نہ آئیں، ایسا ممکن نہیں، محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے بہرین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جو بھی ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا، اس حوالے سے آئی سی سی کو اپنا واضح مؤقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے، پاکستان کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کرکے دکھائیں گے، آئی سی سی چیئرمین سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر قوم مایوس نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا ہوگیا ہے، 10 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوا تھا جو 20 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم کے اسٹرکچر کی رپورٹ تاخیر سے ملی ورنہ اسے بھی نیا اسٹیڈیم بنا دیتے۔
واضح رہے کہ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ کل (29 نومبر) کو منعقد کی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول، چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی یا ٹورنامنٹ کے التوا اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *