پاکستان

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 3روپے15پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ مٹی کا تیل 4روپے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے،ذرائع کامزید کہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30نومبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *