فن و ثقافت شوبز

علی ظفر نے آئس باتھ کے فوائد بتا دیئے، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر نے بتایا کہ آئس باتھ کا تجربہ بے مثال ہے اور اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اُن کے مطابق، آئس باتھ اسٹریس، اینزائٹی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔

ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی محسوس ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *