اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اطہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست او ر قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے،بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے،بشریٰ بی بی ڈی چوک آکرخان کے لئے جان دینے کو تیار تھیں ،سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے، اگر بیگم جاکر بانی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں۔
فیصل واوڈا نےکہا گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔یہ 7 عورتوں کا گینگ ہے،میں بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج آگئی کہ بشریٰ بی بی ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں،فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا ۔ بشریٰ بی بی نے بانی کے قریبی لوگوں کو ان سے الگ کردیا۔