پنجاب

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، عمران خان، شاہ محمود و دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

عمران خان کے وکلا جیل پہنچ گئے، تینوں بہنوں کو جانے کی اجازت نہیں ملی، شاہ محمود قریشی لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے وہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کریں گے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
جج امجد علی شاہ عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج مقدمہ کی بھی سماعت کریں گے۔عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عمران خان کے مقدمے کی سماعت کے لیے سلمان اکرم راجہ، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور نورین خان، تیسری بہن ڈاکٹر عظمی، وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور عثمان گل اڈیالہ جیل پہنچ گئے، تمام وکلا جیل کے اندر چلے گئے تاہم تاہم تینوں بہنوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اڈیالہ جیل فرد جرم آج عائد ہوگی، تمام غیر حاضر ملزمان کے آج وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے۔
شاہ محمود لاہور سے اڈیالہ منتقل، فرد جرم عائد ہونے کا امکان
اسی طرح شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، پولیس کی سخت سیکیورٹی میں شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل لایا گیا، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کو لاہور کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ لایا گیا ہے اور ان پر بھی آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
دریں اثنا سانحہ 9 کے 13 مقدمات کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کسی کیس میں پیش نہیں ہوئے، عمر ایوب، شبلی فراز، شیریں مزاری بھی پیش نہیں ہوئیں۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *