خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت اور مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت سے 7روز میں رپورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ، عادل بازئی اور دیگر کی راہداری ضمانت اور مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت سے 7روز میں رپورٹ طلب کرلی اور آئندہ سماعت تک درخواستگزاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ عالیہ حمزہ، عادل بازئی اور دیگر کی راہداری ضمانت اور مقدمات تفصیلات کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزاروں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہاں راہداری ضمانت لیتے ہیں پھر عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہاکہ درج مقدمات سے متعلق 7دن میں رپورٹ پیش کریں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہاکہ رپورٹ پیش کریں ہم ان کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دینگے،عدالت نے کہاکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے 7روز میں درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواستگزاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *