فن و ثقافت شوبز

فردین خان نے 14 سال بھارتی فلم انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار فردین خان کی 14 سال بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے، انہوں نے طویل عرصہ انڈسٹری سے غیر حاضر رہنے کی وجوہات بھی بتادیں۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان مشہور اداکار اور ہدایتکار فیروز خان کے بیٹے ہیں، انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ہیرا منڈی کے ذریعے 14 سال کے طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فردین خان نے شوبز سے طویل وقفے کی وجوہات اور واپسی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اتنے طویل وقفے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوگیا۔

اداکار نے کہا کہ جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں، تو جو بھی ہوا اس میں سب کچھ بہتر ہوا، کیونکہ میرے دو خوبصورت بچے ہیں جن سے میرا مضبوط رشتہ ہے۔ اگر میں نے یہ وقفہ نہیں لیا ہوتا، تو شاید یہ تعلق ممکن نہیں ہو پاتا۔ہیرا منڈی کے بعد فردین نے کامیڈی فلم کھیل کھیل میں کام کیا، جس میں اکشے کمار، تاپسی پنو اور وانی کپور سمیت کئی مشہور اداکار شامل تھے۔

فلم انڈسٹری میں واپسی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے فردین خان نے کہا کہ میں ابھی بھی نئے دور کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کا منظرنامہ بالکل مختلف ہے۔ ناظرین بدل چکے ہیں۔ کچھ لوگ میری پرانی فلموں جیسے ’ہے بے بی‘، ’نو انٹری‘ اور ’آل دی بیسٹ‘ سے واقف ہیں، مگر نئی نسل شاید اس سے واقف نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *