پنجاب

لاہور میں اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے تین پسٹل، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عبد الستار ایدھی روڈ پر چار ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ 15کی کال پر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دوطرفہ فائرنگ سے دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی ہےجبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *