عرب دنیا
سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کا پانی کے بحران پر عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واٹر سمٹ سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم آپ کو مملکت میں خوش آمدید کہتے ہیں، دنیا بھر میں پانی کا مسئلہ سنگین اور چلنجز ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلما ن کا کہناتھا کہ عالمی برادری کو ملکر پانی کی کمی کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، یہ کانفرنس خشک سالی اور پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے ہیں.
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے واٹر سمٹ سے خطاب میں کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پانی کے شعبے میں بہتری اقدامات کی ضرورت ہے، پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، عالمی برادری پانی کے شعبے میں بہتری کیلئے کردار ادا کرے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی ، پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔