بلوچستان ہائی کورٹ، مبینہ لاپتہ ارکان اسمبلی سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ارکان اسمبلی کی مبینہ لاپتہ ارکان اسمبلی سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج کردی . گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصر اللہ زیرے، اکبر مینگل، سردار عبد الرحمان کھیتران و دیگر اپنے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے .

انہوں نے کہا کہ ہم نے سادہ درخواست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو دی تھی کہ 4 ارکان اسمبلی کو بازیاب کرایا جائے ان انہیں لاپتہ کیا گیا ہے عوام کے مسائل سننا اچھی بات ہے ہماری درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کیا تاہم چیف جسٹس کی جانب سے قانونی پوائنٹ کی بنا پر درخواست مسترد کر دی گئی اب ہم قانونی تقاضے پورے کرکے دوبارہ درخواست دائر کریں گے . . .

متعلقہ خبریں