جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کی بھانجی سمیت پی ٹی آئی کی 4 خواتین قصور وار قرار
قصور وار قرار پانے والی دیگر 3 خواتین میں سیدہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید شامل ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے عمران خان کی بھانجی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیدیا۔
9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اس کیس میں تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کی بھانجی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس سماعت کی، اس موقع پر سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں عمران خان کی بھانجی اور حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سمیت 4 خواتین کو قصوروار قرار دیا گیا۔
قصور وار قرار پانے والی دیگر 3 خواتین میں سیدہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید شامل ہیں۔اس موقع پر حاجرہ نیازی کے ساتھ ان کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی موجود تھے۔
عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ضمانت پر دلائل طلب کر کیے۔بعد ازاں عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو رونما ہونے والی ہنگامہ آرائی پر مذکورہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی سانحہ 9 مئی کے نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔
خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان بے گناہ قرار
اسی کیس میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نامزد ملزمان میں شامل خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 8 کارکنان بے گناہ قرار دے دیا۔
بے گناہ قرار پانے والوں میں توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمان، ساجد پرنس، بلال فرحانہ اور فاروق شامل ہیں۔
بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلا نے عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی، جس کے جواب میں عدالت نے عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔
جب کہ جے آئی ٹی نے تفتیش میں عمران خان کی بھانجی اور حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سمیت 4 خواتین کو قصور وار قرار دیا ہے۔
write English news With headline