فن و ثقافت شوبز

نماز سے بھاگنے والی انوشے اشرف کا دل کیسے بدل گیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف وی جے، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔ انوشے نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

انوشے نے اپنے بچپن کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا، “میری والدہ اور خالہ ہمیں نماز کے لیے سختی سے کہتی تھیں، یہاں تک کہ کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا۔ مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔”

انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد، میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کیا۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

انوشے اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو زبردستی نماز کی پابندی یا مخصوص لباس پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، “یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔”

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *