کھیل

چیمپیئنز ٹرافی فارمیٹ کے لیے تاحال کوئی ڈیل نہیں ہوسکی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگلے سال کی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی اب تک کھٹائی میں ہے کیوں کہ اب تک مجوزہ ’ہائبرڈ‘ فارمیٹ پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے جس کے ذریعے بھارت اپنے میچز میزبان ملک پاکستان سے باہر کھیل سکے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گزشتہ ماہ اس وقت رکاوٹ پیدا ہوئی جب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بتایا کہ ان کی ٹیم سیکیورٹی خدشات اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان میں مقابلہ نہیں کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن صرف اس شرط پر کہ سنہ 2027 تک بھارت میں ہونے والا ہر آئی سی سی ٹورنامنٹ اسی فارمیٹ کی پیروی کرے جس کے تحت پاکستان بھارت نہیں جائے گا۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان گروپ میچز کی میزبانی کرے گا لیکن بھارت کے ساتھ اس کا ہائی پروفائل مقابلہ دبئی میں ہوگا۔
فائنل دبئی یا لاہور میں اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا ہندوستانی ٹیم اس میں جگہ بناتی ہے یا نہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دبئی میں ہیں جہاں آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
اس صورتحال میں آئی سی سی ابھی تک 19 فروری سے 19 مارچ تک ہونے والے ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرنے سے قاصر ہے۔
روایتی حریف صرف آئی سی سی ملٹی نیشنل ایونٹس میں ملتے ہیں، آخری دو طرفہ سیریز اس وقت ہوئی تھی جب پاکستان نے 2012-13 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
بھارت نے آخری بار سنہ 2008 کے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس نے 18 سال سے سرحد پار کوئی 2 طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔
پاکستان کو بھی گزشتہ سال کے ایشیا کپ کی ہائبرڈ ماڈل پر میزبانی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا جس میں بھارت کے میچ اور فائنل سری لنکا میں منعقد ہوا تھا۔
بھارت سنہ 2029 میں چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ سال 2026 میں سری لنکا کے ساتھ اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے اور سنہ 2031 کے ورلڈ کپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ میزبانی کرے گا۔
پاکستان نے بھارت اور سری لنکا کے ساتھ سنہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد سے کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں کی۔

🔴 PTI & SIC Parliamentary Party Meeting | Zartaj Gul Press Conference | D-Chowk Shooting Inquiry



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *