بلوچستان

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں جلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا، 350 قیدی متاثر

گزشتہ چھ ماہ سے جیل حکام باربار محکمہ صحت کو لکھ رہے ہیں لیکن اس پر کوئی عملدر آمد نہیں ہورہا ہے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں مقید 350قیدی جلد کے الرجی کی بیماری میں مبتلا ہے گزشتہ چھ ماہ سے جیل حکام باربار محکمہ صحت کو لکھ رہے ہیں لیکن اس پر کوئی عملدر آمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں گزشتہ چھ ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے 350سے قریب قیدی جلد کے الرجی کی بیماری میں مبتلا ہیں اس حوالے سے کئی بار ڈی ایچ او کوئٹہ سمیت محکمہ صحت کو ایک درجن سے زائد لیٹر رلکھ چکے ہیں لیکن محکمہ صحت کی جانب سے ان قیدیوں کے لیے نہ تو ادویات بھیجی گئی ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز بھیجے ہیں۔
جس کی وجہ سے یہ قیدی بہت زیادہ پریشان ہیں ذرائع کے مطابق یہ بیماری پھیل جاتی ہے اس لیے مزید قیدی بھی اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں وزیرا علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ انسانی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ان 350کے قریب قیدیوں کے علاج معالجے کا بندوبست کریں واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں 1400کے قریب قیدی موجود ہیں خداراہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دی جائے۔

🛑 Imran Khan's Freedom Soon? | PTI Negotiations | Sher Afzal Marwat in Action



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *