دیکھئے تصاویر میں: 2024 کے دوران او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ کونسی انڈین فلمیں دیکھی گئیں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)آج کل بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ سے ان پلیٹ فارمز پر فلمیں ریلیز کرنے کے رجحان میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال ان پلیٹ فارمز پر کئی شاندار موویز ناظرین کیلئے پیش کی گئیں۔
ہنگامہ ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ویب سیریز کی مقبولیت کے باعث معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی دلکش سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار 2024 کی سب سے مقبول بھارتی ویب سیریز بن کر ابھری۔
اس کے بعد “مرزا پور” کی انتقام سے بھری دنیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہلکی پھلکی کامیڈی “پنچایت” اور سنسنی خیز “گیارہ گیارہ” نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ورون دھون اور سمانتھا کی “سیٹاڈیل: ہنی بنی” کو پانچویں پوزیشن ملی، اس کے بعد چھٹے نمبر پر “معاملہ لیگل ہے”، ساتویں نمبر پر بھون بام کی “تازہ خبر”، آٹھویں نمبر پر مرڈر ان میہام رہی۔ نویں نمبر پر مینن، اور کامیڈی شو The Great Indian KBC شو نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔
غور طلب بات یہ ہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو آئی ایم ڈی بی کی سال کے آخر کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی نان فکشن سیریز ہے۔
ویب سیریز کی فہرست کی بات کی جائے تو پانچ سبسکرپشن پر مبنی خدمات کی نمائندگی کرتی ہے، جس میں نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیوز سے تین تین، JioCinema سے دو، اور Disney+ Hotstar اور Zee5 سے ایک ایک شو شامل ہے۔
اس فہرست کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیٹ فلکس انڈیا کی سربراہ تانیا بامی نے کہا “ہم ہندوستان میں اپنی سیریز کی اس مقبول شناخت پر خوش ہیں۔ ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار ہماری اب تک کی سب سے دلچسپ ڈرامہ سیریز ہے اور یہ ثقافتی رجحان بن چکی ہے۔