کھیل

ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم

توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا ، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے،ٹم نیلسن


لاہور(قدرت روزنامہ)پا کستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے باعث ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان ٹیم کیساتھ سفر ختم ہو گیا۔ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے انکے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران ٹم نیلسن نے کہا کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا ، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کےلئے تیار تھے لیکنپاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ آپ کی مزید خدمات درکار نہیں۔واضح رہے کہ ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کیساتھ تقرری ہوئی تھی۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *