پنجاب
ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل
لاہور(قدرت روزنامہ) سیالکوٹ، گجرات اور کھاریاں میں بادل کھل کر برسے، ژالہ باری نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی۔ لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خنک ہوگیا۔ سیالکوٹ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ کھاریاں میں بھی ژالہ باری اور بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔
گجرات میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب برسے، طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، گلیوں میں برف کی سفید تہہ بچ گئی۔ ہنزہ، خنجراب اور استور میں برفباری سے ہر منظر سفید ہوگیا۔ برفباری نے سردی کی شدت بھی بڑھا دی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔