پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ 1 لیٹر پیٹرول کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اور یہ اضافی رقم ای ایسکرو اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام عارضی ہوگا اور آئندہ بجٹ تک نافذ رہے گا۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو ہدایت دی گئی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک حتمی خلاصہ پیش کرے، جو ای سی سی کی منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔
تاہم، مارکیٹ میں 48 فیصد حصہ رکھنے والی پارکو نے آئی ایف ای ایم میں اضافے کو ایک “عارضی حل” قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے کے اندر مقامی ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے 5 سے 6 ارب ڈالر کا قابل عمل لائحہ عمل پیش کرے، تاکہ ملکی توانائی کے شعبے میں جدت لائی جا سکے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *