معیشت / کاروباری دنیا

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر بھی سستا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1316 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر مزید سستا ہو گیاواضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *