پاکستان

چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146 ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146 ارب روپے کی نادہندہ نکلیں۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

صوبائی حکومتوں کے ذمہ بجلی بلز کے بقایا جات کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں اور وفاقی وزارت توانائی نے سرکاری محکموں کے ذمہ بقایاجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے بقایا جات کی وصولی کیلئے چاروں وزرائے اعلیٰ سے رابطے بھی کیے گئے ہیں جبکہ ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے وزرائےاعلیٰ سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کے پی کے حکومت کے ذمے 8 ارب 88 کروڑ کے واجبات ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے ذمہ 38 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

پنجاب حکومت کے ادارے لیسکو کے 17 ارب سے زائد کےنادہندہ ہیں، میپکو کے ذمہ 9 ارب 90 کروڑ کے واجبات ہیں۔

بلوچستان حکومت نے 39 ارب 60 کروڑ ادا کرنے ہیں اور سندھ حکومت کے ذمہ 59 ارب 68 کروڑکے بقایا جات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *