بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیتے ،بھول کر میدان میں اترنا ہوگا،با بر اعظم

(قدرت روزنامہ)قو می کر کٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کا کہنا ہےکہ کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں . تفصیلات کے مطابق ایک پر یس کا نفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی .

ہم نے بھارت کے خلاف سکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے . بھارت کے میچ کا مجھ پر یا ٹیم پر پریشر نہیں . خود بھی پرسکون ، کھلاڑیوں کو بھی پرسکون رہنے کا کہا . سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار نہیں مگر ہم نے بھارت کے خلاف بیسٹ کمبینیشن کا انتخاب کیا . بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں . ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے . بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیتے اس کو بھول کر میدان میں اترنا ہوگا . صرف بھارت کا میچ نہیں پورا ورلڈ کپ اہم ہے . ایک سوال کےجوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا . پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کوئی خاص پیغام نہیں بھیجا . متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، اس میں 1992 کے تجربات شئیر کئے . . .

متعلقہ خبریں