محکمہ مو سمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے، اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے . آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گاتا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے . اگلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان، اسکردو، استور، دیامر، غذر، غانچے سمیت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کی تمام وادیوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ جنوبی کشمیر کوٹلی، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، باغ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران با لائی خیبر پختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی .
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے کہ خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہو گیا ہے . محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں