پٹرول 5 روپے 40 پیسے مہنگا لیکن ایل پی جی کی قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟ پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے 40 پیسے اضافے کے ساتھ ساتھ لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت بھی بڑھا دی گئی . چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 165 روپے ہوگئی ہے .

نئی قیمتوں کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے کے اضافے سے 1950 روپے کا جب کہ کمرشل سلنڈر 225 روپے کے اضافے کے بعد سات ہزار 490 روپے کا ہوگیا ہے . چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں اضافے اور غیر معیاری سلنڈرز کی بندش کے خلاف 31 جولائی کو ہڑتال اور دھرنے کا بھی اعلان کردیا . . .

متعلقہ خبریں