خضدار، سمگلرز کیخلاف کارروائی، 140گرفتار 98گاڑیاں برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار انتظامیہ نے سمگرزکے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیئے،140ملزمان گرفتار 98گاڑیاں برآمد،6472کلوگرام بشمولِ منشیات کے تمام اقسام کے برآمد، ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہا، ان کی جانب سے انسدادِ منشیات اورسمگلرزکے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کی قیادت میں لیویز فورس کی سمگلرز اور انسدادِ منشیات کے خلاف کاروائیاں وسیع پیمانے پر جاری ہیں خضدار انتظامیہ نے سمگلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں کلومنشیات برآمد کرکے بڑی تعداد میں گاڑیاں موٹر سائیکلز قبضے میں لیکر کثیر تعداد میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی . ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021اور اس سے پہلے کے دورانیہ میں لیویز فورس نے.6 6170(چھ ہزار ایک سو ستر عشارئیہ چھ)کلوگرام حشیش،.4 186(ایک سو چھیاسی عشاریہ چار)کلوگرام فیون کے 69کلوگرام کرسٹال کے 46کلوگرام ہیروئن برآمد کرلیئے .

اسی طرح لیویز فورس نے ان تمام کاروائیوں کے دوران 98 عدد گاڑیاں 9عدد موٹر سائیکلز 2 عددرکشے برآمد کرکے لیویز فورس نے 140 سمگلرز اور متعلقہ جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی . ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کا کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کی کارکردگی میں کافی نکہار آئی ہے اور شب و روز لیویز فورس شہری دیہی علاقوں اور قومی شاہراہوں پر اپنے فرائض احسن انداز میں نبہارہی ہے . اتنی بڑی تعداد میں لیویز فورس کی کاروائیاں اس کی کارکردگی کا بیّن ثبوت ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران لیویز فورس نے چھ ہزار سے زائد کلومنشیات کے مختلف اقسام کی برآمد گی ایک سو چالیس ملزمان کی گرفتاری سے سمگلرز کی حوصلہ شکنی ہوگئی ہے لیویز فورس اس طرح کی کار وائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی . . .

متعلقہ خبریں