سوڈان میں فوجی بغاوت۔۔ وزیر اعظم نظر بند ۔۔ متعدد وزراگرفتار

ّ(قدرت روزنامہ)سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے . الجزیرہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈانی کابینہ کے 4وزرا اورحکمراں خود مختار کونسل کارکن بھی گرفتار ہیں، سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہے .

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی وزیر کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے کیونکہ انہوں نے حراست سے چند لمحہ پہلے ہی ٹویٹ کی تھی کہ فوجی ان کے گھر کے باہر موجود ہیں . سوڈانی جمہوریت حامی گروپ کا کہنا ہے کہ عوام فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں . سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے . افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو تشویش ہے . انہوں نے کہا کہ فوجی بغاوت سوڈانی آئین میں مداخلت ہوگی، فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی . غیر ملکی میڈیا کے مطابق خرطوم میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جمہوریت پسند گروپ نے ہڑتال اور سول نافرمانی کا اعلان کر دیا ہے . دوسری جانب سوڈانی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے وزیراعظم کو فوجی بغاوت کی حمایت سے انکار پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے . وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج کی جانب سے گھر میں نظر بند وزیراعظم پر فوجی بغاوت کی حمایت کا بیان دینے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے . یہ بھی پڑھیں: جام کمال کے مستعفی ہونے پر کابینہ بھی تحلیل . . نوٹیفکیشن جاری . .

متعلقہ خبریں