پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے، آرمی چیف

(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی .

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا . اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے کثیرالجہتی، طویل مدتی پائیدار تعلقات چاہتاہیں جبکہ پاکستان کینیڈا سے روایتی دو طرفہ روابط برقرار رکھنا بھی چاہتا ہے . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی بھی ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں