صدر جوبائیڈن وزیراعظم عمران خان سے ضرور مشورہ کریں۔۔۔کونسے اہم امریکی شخصیت نے بائیڈن کو خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی سینیٹر باب نے صدر جوبائیڈن کو پاکستانی وزیراعظم سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہمارے لیے فائدہ مندہوگی . تفصیلات کے مطابق سینیٹر باب نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی ازسرنوتعمیر کیلئےغیر معمولی لمحہ ہے، صدربائیڈن ذاتی طورپرپاکستانی وزیراعظم سےبات کریں .

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری بلنکن سے کہا ہے کہ صدربائیڈن پررابطہ کرنےکیلئےزوردیں، دونوں رہنماؤں میں بات چیت ہمارے لیے فائدہ مندہوگی، قائدین کی سطح پر ایسے روابط شفاف ہوتے ہیں . انھوں نے کہا کہ اختلافات ہوں توحل کیلئے بات چیت سے راستہ نکالا جاسکتا ہے، پاک امریکا تعلقات کی ازسرنوتعمیراوران میں وسعت کیلئے پُر امید ہوں، سیکیورٹی نقطہ نظر سے بڑھ کر معاشی خطوط پرتعلقات کووسعت دے سکتےہیں . سینیٹر باب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی نوجوان آبادی کاحامل ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی معاشی جہتوں پرتعلقات کےمواقع فراہم کرتی ہے . . .

متعلقہ خبریں