لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کورکمانڈر کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے عہدے پر بھی تعینات رہے ، آپریشن ضرب عضب کے دوران کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ کی ، مشرقی سرحد اور ایل او سی پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ایشیاء پیسفک سینٹر برائے سیکورٹی سٹڈیز ہونولولو سے بھی ڈگری حاصل کی ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈ آرمز سینٹر یوکے سے بھی فارغ التحصیل ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے اہڈوانس اسٹاف کورس یوکے بھی کر رکھا ہے . واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر سے چارج سنبھالیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے ، آپ نے لائٹ انٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو کمانڈ اور انسٹرکشنل معاملات کا وسیع تجربہ ہے .
متعلقہ خبریں