جج بھی پریشان ہیں ہم فیصلہ کیا کریں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے لندن میں میاں نوازشریف سے کسی کی کوئی ملاقات ہوئی ہے نہ ہی مسلم لیگ ن خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی جو بھی ہو گا عوام کے سامنے ہو گا نیب ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے آرڈیننس کا مقاصد صرف موجودہ چئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا تھا ایسا قانون بنایا کہ جج بھی پریشان ہیں ہم فیصلہ کیا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو
قانون میں لکھا گیا اس کے مطابق اب یہ کیس باقی رہتے نہیں ہیں فیصلہ کیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت ریلیف نہیں مانگیں گے یہ جج صاحب پر ہے وہ آرڈیننس کیمطابق خود کیا فیصلہ کرتے ہیں وزیراعظم کے بیان نہ سنا ہوں نہ دیکھتا ہوں دوستانہ تعلقات کی خواہش کا جواب کبھی مثبت نہیں ملا اس سوال کے جواب میں کہ میاں صاحب کی لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، آپ ان سے واقف ہیں؟میں انھوں نے کہا کہ کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی جو ہو گا عوام کے سامنے ہو گامسلم لیگ ن نہ کسی ڈیل کا حصہ تھی نہ ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ جلد انتخابات کیلئے کوئی فیصلہ کن تحریک چلانے جا رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف عوام کی تکلیف کی بات کرتی ہے اس وقت تمام مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں ہم آئینی راستے پر چل کر آواز بلند کرتے رہیں گے بلوچستان میں 2018 میں تبدیلی آئی اب تبدیلی میں تبدیلی آگئی ملک آج آئی ایم ایف چلا رہا ہے نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے