کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کشمیریوں سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے طور پر 27اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائیگا یہ بات انہوں نے 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر پشین شبیر مینگل، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ حبیب اللہ موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے فوج کشی کے خلاف کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے لہذا ہرسال کی طرح امسال بھی صوبے بھر میں یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائیگا انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پرامن ریلی کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی تقاریب کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی جائے گی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا حصہ نہیں اورآئین کی اس شق میں تبدیلی نہیں ہوسکتی کشمیربھارت کا اٹوٹ اننگ نہیں لیکن کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ بھارتی آئین کے تحت نہیں ہوگا بلکہ اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے ہی ہوگا . .