سعودی عرب نے 4.2 ارب کا پیکج کتنے فیصد شرح سود پر دیا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والا 4.2 ارب ڈالرز کا پیکج 3.2 فیصد شرح سود پر مل رہا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کا پیکج دے رہا ہے جس میں 3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میںرکھے جائیں گے جبکہ 1.2 ارب ڈالرز کا تیل موخر ادائیگیوں پر ملے گا،100 ملین ڈالرز کا ماہانہ ادھار پر تیل ملے گا ،
پیکج کی شرائط میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، گزشتہ پیکج کی شرائط پر نیا پیکج دیا جا رہا ہے ۔مشیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو پہلے سے چل رہی تھی ، معاہدے کے خدو خال اب طے ہوئے ہیں ،سعودی عرب کی رقم ہمارے لئے بہت مفید ہے ،اس کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ، آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس سے متعلق بات چیت کی گئی ہے ۔مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، صرف ایک آدھ پوائنٹ پر بات رہ گئی ہے اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتا۔