وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکر دی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی ہے، ای سی سی کی تشکیل نو شوکت ترین کا وفاقی وزیرکا اسٹیٹس ختم ہونےکےباعث کی گئی، شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیا ہے .

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی . 12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے . واضح رہے کہ گزشتہ روزمشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا . نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی . سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.38 کا فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا، حکومت کی موثر اقدامات سے 20 کلو آٹا کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے . مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، مشیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی . چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گنے کی کرشنگ کے سیزن کا 15 نومبر سے ہورہا ہے . مشیر خزانہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں بھی گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع کیا جائے، مشیر خزانہ نے گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے . صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے صوبوں میں اشیاء خوردونوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی . . .

متعلقہ خبریں