شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا،10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا . . .
شارجہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا تیسرا میچ جمعہ کے روز افغانستان کے خلاف کھیل رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی نے پریکٹس کرنے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سرفراز احمد، عثمان قادر، وسیم جونیئر، محمد نواز، خوشدل شاہ اور حیدر علی کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں، اس پریکٹس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف کھیلنے والے کسی کھلاڑی نے حصہ نہیں لیا، واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ
2021 میں پاکستان اپنا تیسرامیچ 29اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا،پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ بدل ڈالی جبکہ دوسرے میچ نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی . شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا .
متعلقہ خبریں