وزیراعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،اپوزیشن

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،اپوزیشن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اعلی ٰتعلیمی کمیشن دوسری ترمیم آرڈیننس میں توسیع کے خلاف ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے واک آؤٹ کیا، پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے حوالے سے ہمیشہ اپوزیشن کی جانب سے کہا جاتا ہے پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرڈیننس کیوں جاری کیا جاتا ہے ،چیئرمین ایچ ای سی کو آرڈیننس کے ذریعے ہٹایا جاتا ہے،قانون سازی کسی حکومت یا اپوزیشن کے لیے نہیں عوام کے لیے ہوتی ہے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت 4سال ہے تو ختم کرنے کے لیےہمیں اعتماد میں لیا جانا چاہیے بجلی کی ترسیل تقسیم اور پیداوار کے آرڈیننس کو قومی اسمبلی نے 120 روز کی توسیع دے دی اپوزیشن کی جانب سے آرڈیینس میں توسیع کی مخالفت کی گئی ،ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس چلتا رہا حکومت نے اسے بطور بل کیوں منظور نہ کرایا اپوزیشن کی جانب سے آرڈیننس میں توسیع کی مخالفت کی گئی اعلیٰ تعلیمی کمیشن دوسری ترمیم آرڈیننس 2021میں 120روز کی توسیع کی منظوری دی گئی ،شاہدہ اختر علی نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ایک تو بل کی بجائے آرڈیننس کی توسیع مانگی گئی ہے دوسرا ترمیم ہے، ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 7مرتبہ آرڈیننس کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہوئے،یہ کہاں کا قانون ہے کہ ایک چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع آرڈیننس لایا جائے،عمران خان الیکشن کمیشن اور سینیٹ کی خفیہ ووٹنگ پر حملہ آور ہو چکے ہیں . .

متعلقہ خبریں