آنے والے دنوں میں حکومت کو سپیس نہیں دیں گے، شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کوپتہ ہے ان پر اچھا وقت نہیں آنے والا، آنے والے دنوں میں حکومت کو سپیس نہیں دیں گے . انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے دھرنوں میں پی ٹی آئی کی قیادت شرکت کرتی تھی لیکن ہم نے اس صورت حال سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا .

احَتجاج کا معاملہ بہتر طور سے نمٹایا جا سکتا تھا . انہوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہہ مفاہمت کا بادشاہ بار بار جیل نہیں جاتا،سیاست میں کوئی چیز انہونی نہیں ہوتی . سیاست کے دائرے میں رہ کر ہر چیز ممکن ہے . پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کا فیصلہ پی ڈی ایم ہی کر سکتی ہے . پارلیمان میں پیپلزپارٹی اوراے این پی سے رابطے میں ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کیسزمیں خود کو این آراو دینے کےلیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی . حکومت نے اپوزیشن کوپورا دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی . لانگ مارچ سے متعلق پی ڈی ایم مشاورت کریں گے . ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی تو وہ ملک واپس آئیں گے . مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نوازشریف کی مشاورت سے ہوتے ہیں . انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پرساڑھے 3سالوں میں بہت ظلم کیا،حکومت ظلم پر ظلم کررہی ہے ،معیشت کاکیاحال ہوگیا،ہم سب کو ملکی مفاد کے لیے بہتر کردار اداکرناہوگا . انہوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے،جنوبی پنجاب کی ترقی کےلیے ن لیگ نے بہتراقدامات کیے تھے . جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پا نی کےلیے منصوبے کا آغازکیاتھا،ڈی جی خان میں پینےکےصاف پانی کی دستیابی بڑاچیلنج تھا،ن لیگ کی حکومت ہوتی تولوگوں کو صاف پانی مل رہا ہوتا . انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں کالج،دانش اسکول اوردیگرترقیاتی کام ہوئے . ن لیگ نے ہی بہاول پور میں سولر انرجی منصوبہ شروع کیا،ن لیگ کے دور میں ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کاجال بچھایاگیا،ڈیرہ غازی خان میں اسپتالوں کواپ گریڈکیاگیا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نےاینٹوں کےبھٹوں سےبچوں کی جبری مشقت ختم کرائی . ہم نے بہاولپورمیں جدیداسپتال اوررحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائی . ہم نےہزاروں کلومیٹرسڑکیں بنائیں، ہمارے دورمیں سرکاری اسپتالوں میں ادویات بھی مفت تھیں،جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے نہروں کوپختہ کیا،جنوبی پنجاب کا ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ رکھا تھا . . .

متعلقہ خبریں