مریم نواز اور شہباز شریف کے اکٹھے جلسے میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟ رانا ثنا اللہ کھل کر بول پڑے

ڈیرہ غازی خان(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے لیکن نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز آج کے جلسے میں شرکت نہیں کر رہیں ، سوشل میڈیا پر دونوں چچا بھتیجی کے کے اکٹھے کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں جس پر رانا ثناءاللہ بھی بول پڑے ہیں . رانا ثناءاللہ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ مریم اور شہباز ایک ہی جلسے میں کیوں نہیں آتے ، رانا ثناءاللہ نے جواب دیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جس جلسے میں مریم نواز ہوں وہاں شہباز شریف نہیں ہوتے ،جلسے میں لیگی لیڈر شپ میں سے ایک کا ہی خطاب ہونا ہوتا ہے،پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزینش کے طور پر کام کریں گے ، وقت آگے بڑھنے کا ہے ، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مل کر آگے بڑھ رہے ہیں .

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ، حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے جبکہ ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں . . .

متعلقہ خبریں