بھارت نے اتنے اہم میچ میں بچے سے اوپننگ کروادی، شعیب اختر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی . ٹو ئٹر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ایشان کشن کو پہلے نمبر پر بھیجا گیا، ہاردک پانڈیا نے آخر میں بولنگ کی، مجھے گزشتہ میچ میں بھارت کی گیم پلیننگ بالکل سمجھ نہیں آئی .

اْنہوں نے کہا کہ کوہلی اپنے نمبر پر نہیں کھیلے، روہیت کو بھی اْن کے نمبر پر نہیں بھیجا گیا،اتنے اہم میچ میں بچے سے اوپننگ کروادی . شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس قدر خوف میں مبتلا تھی کہ وہ مکمل 20 اوورز بھی نہیں کھیل سکی . انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے بولنگ اسکواڈ میں جسپریت بھمرا کے علاوہ کسی نے بھی پرفارم نہیں کیا . واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی . . .

متعلقہ خبریں