نیشنل پارٹی جمہوریت، آزاد و منصفانہ انتخابات اور پارلیمانی جمہوری حکمت عملی کو اپنا نصب العین سمجھتا ہے، ڈاکٹر مالک کا حلف برداری سے خطاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی جماعت ہے جو جمہوریت، آزاد و منصفانہ انتخابات اور پارلیمانی جمہوری حکمت عملی کو اپنا سیاسی نصب العین سمجھتا ہے اور اندرون پارٹی جمہوریت، جمہوری مرکزیت، کامریڈ شپ کو تقویت فراہم کررہا ہے پارٹی کی حالیہ کامیاب جمہوری کانگریس اس بات کی دلیل ہے، پارٹی لیڈرشپ و کارکنوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کو ہر سطح پر فعال و متحرک بنائیں تاکہ بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کے قومی و سیاسی جدوجہد میں ایک نمایاں کردار ادا کرسکے پارٹی کے امیدوار واروں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر توجہ مرکوز کریں پارٹی کو متحرک بنائیں اور عوام کے معاشی سیاسی مسائل پر بھر پور تحریک چلائیں . انہوں نے کہاکہ کہ پارٹی نے گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کے شکار کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی، نصیرآباد اور مکران کے پانی کے مسلے کو حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچایا، جبری طور پر لاپتہ افراد کے لیے اور جبر و استبداد کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور بلوچستان کے عوام کے معاشی مسائل خصوصا بارڈر بندش کو اپنا ایجنڈا بنایا کیونکہ پہلے بلوچستان کے عوام کا گزارہ اوورسیز کے روزگار سے وابستہ تھا اب اوورسیز کا روزگار بند ہوگیا ہے لوگوں کی گزر و بسر کا دار و مدار بارڈر سے وابستہ ہے جس پر سیکورٹی اداروں کے پیرے ہیں سیکورٹی اداروں کی ناعاقبت اندیشی کے سبب لوگ نان شبینہ کا محتاج ہورے ہیں .

چٹ سسٹم رائج کرکے بارڈر ٹریڈ کو سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کیا جارہا ہیے . ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ملک کو سیکورٹی اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ کی جانب جانا ہوگا . ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے پروجیکٹ کو ختم کرکے بلوچستان کے عوام باالخصوص طالبعلموں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہیے نیشنل پارٹی جھالاوان میڈیکل کالج کی بلڈنگ کی زیرالتوا کام جلد شروع کرانے کا مطالبہ کرتا ہیے . تقریب سے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی امید ہے اور بلوچستان کے سیاست کی جس طرح بے توقیری کی جاری ہے وہ کسی صورت قابل قبول نہیں بلوچستان کے سیاسی اقابرین کی ایک تاریخی سیاسی جدوجہد رہی ہے لیکن آج مقتدرہ کے پروردوں کو زبردستی پارلیمنٹ اور قومی اداروں پر بیٹھا دیا گیا ہے آدھی منڈیٹ کو چوری کردیا گیا اور آدھی عوامی مینڈیٹ کو قوم پرست اور مذہب پرست قیادت نے مقتدرہ کے قدموں پر لاکر ڈال دیا بلند و بانگ باتیں کرنے والوں نے بلوچستان و بلوچ عوام کے مینڈیٹ کو عملا باپ پارٹی کے سپرد فقط چند اسکیمات اور فنڈز کی خاطر بے توقیری کردیا . اجلاس سے نو منتخب صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے پارٹی کانگریس میں شامل تمام عمائدین اور رہنماؤں و کونسلروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی ان پر اپنی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ کہ پارٹی کے پروگرام کو پارٹی قیادت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے ہر گاوں تک پہنچا دونگا . انہوں نے کھاکہ بلوچستان اس کو شدید معاشی و اقتصادی مسائل کا شکار ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوام اس قابل نہیں کے یوٹیلیٹی بل ادا کرئے روزانہ گیس،بجلی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینٹر میر طاہر خان بزنجو نے نومنتخب مرکز ی و صوبائی کابینہ سے حلف لیا اور تمام عہدیداروں اور کانفرنس میں شامل شرکا کو کامیاب کانگریس و کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی . اجلاس سے سینٹر میر کبیر محمد شہی نے بھی خطاب کیا اور کامیاب کانگریس کے انعقاد اور جمہوری انداز میں قیادت کے انتخاب پر پورے کونسل کو مبارکباد دی . تقریب حلف برداری میں مرکزی قائدین کے علاوہ ضلع کوئٹہ کے کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں