معروف امریکی اداکارہ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیویارک(قدرت روزنامہ)مشہور امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ اپنے مشہور ٹی وی ڈراموں ”بفی دی ویمپائر سلیئر“ اور ”گوسپ گرل“ میں اپنے یادگار کرداروں کی بدولت پہچانی جاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں وہ بے ہوش پائی گئیں۔ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کی، اور ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق مشیل نے حالیہ دنوں میں جگر کی پیوند کاری کرائی تھی اور ان کی موت کی قدرتی وجوہات سے جڑی ہو سکتی ہے۔ تاہم، موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی تحقیقات جاری ہیں۔

مشیل کی وفات کی خبر نے شوبز انڈسٹری کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک خبر ہے۔

مشیل ٹریچٹن برگ نے تین سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ”دی ایڈونچرز آف پیٹ اینڈ پیٹ“ اور ”آل مائی چلڈرن“ جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا۔

1996 میں ”ہیریئٹ دی اسپائی“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد، انہوں نے 2000 سے 2003 تک ”بفی دی ویمپائر سلیئر“ میں ڈان سمرز اور ”گوسپ گرل“ میں جارجینا اسپرکس کے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *