موٹروے پر150 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار پرجرمانہ ہوگا، ترجمان موٹروے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موٹر وے ساوتھ زون پولیس نے بڑا فیصلہ کیا ہے،ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پرجرمانہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند کی جائے گی،150 کلومیٹرسےزیادہ سپیڈ پر ڈرائیورپرمقدمہ بھی ہوگا۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی ہے،موٹروے پر گاڑی کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *